مولانا فضل الرحمان کا فوج کو سیاست سے الگ کرنے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان کا فوج کو سیاست سے الگ کرنے کا مطالبہ
مولانا فضل الرحمان نے حالیہ سیاسی بحران کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج کو سیاست سے مکمل طور پر الگ ہونا پڑے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک فوج سیاست سے کنارہ کش نہیں ہوتی، ملک بحران سے باہر نہیں نکل سکے گا۔ انہوں نے سیاسی قوتوں کے خلاف طاقت کے استعمال کو مسئلے کا حل نہیں سمجھا، بلکہ ان کے مطابق اس سے سیاسی انتشار میں اضافہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے تمام اداروں پر زور دیا کہ وہ آئین کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہیں، تاکہ ملک سنبھل سکے۔ ان کے بقول، جتنی جلدی طاقتور حلقے اس حقیقت کو تسلیم کریں گے، اتنا ہی ملک اور ان کے لئے بہتر ہوگا، ورنہ بگاڑ میں مزید اضافہ ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام ناکام ہو چکا ہے اور تمام مسائل کا حل ملک بھر میں از سر نو شفاف انتخابات کرانے میں مضمر ہے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…