بچوں کی پسندیدہ 11 مصنوعات صحت کے لیے انتہائی نقصان دے قرار
بچوں کی پسندیدہ 11 مصنوعات صحت کے لیے انتہائی نقصان دے قرار
کراچی، 15 جولائی 2024: سندھ فوڈ اتھارٹی نے کولسن کمپنی کی گیارہ مصنوعات کو انسانی صحت کے لئے نقصان دہ قرار دے دیا۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی، مزمل حسین ہالیپوٹو نے کمپنی کو ہدایت کی ہے کہ وہ تین دن کے اندر ان مصنوعات کو مارکیٹ سے واپس لے لیں۔
یہ مصنوعات، جن میں سلانٹی ویجیٹیبل، اسنیکرز ہاٹ مسالہ، اسنیکر پیزا، ٹویچ کلاسک، پوٹیٹو اسٹکس، چیز بال مسالہ، چیز بالز چیز، کائی کورین ہاٹ، کائی اسپائسی مالا، کائی مالا ووک، اور کائی کورین کیمچی شامل ہیں، لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد غیر صحت بخش پائی گئیں۔
ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اگر کمپنی نے مقررہ مدت میں مصنوعات واپس نہ لیں تو سندھ فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات عوامی صحت کے تحفظ کے لئے اٹھائے گئے ہیں اور دیگر صوبائی فوڈ اتھارٹیز سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں اس معاملے کو دیکھیں۔
یہ فیصلہ عوام کے بہترین مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ مضر صحت مصنوعات کا استعمال روکا جا سکے۔
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…
آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…
پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…
واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے…