Categories: پاکستان

صنم جاویدکوگھرجانے کی اجازت،گرفتارنہ کیاجائے:اسلام آبادہائیکورٹ کاحکم

پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاویدکیخلاف ایک سال کامکمل ریکارڈ پیش کیاجائے،عدالت

صنم جاویدکوگھرجانے کی اجازت،گرفتارنہ کیاجائے:اسلام آبادہائیکورٹ کاحکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو گھر جانے کی اجازت دیتے ہوئےپولیس کو گرفتارکرنے سے روک دیاہے
صنم جاویدکے والدکی درخواست پراسلام آبادہائیکورٹ میں سماعت ہوئی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی،صنم جاوید کے والد کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔صنم جاوید کے والد نے استدعا کی کہ بیٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے اور غیر قانونی حراست سے فوری رہا طورپرروکنے کاحکم دیاجائے۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ صنم جاوید کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی ہدایت کی جائے اورپولیس کومقدمات پرکارروائی سے روکاجائے۔پی ٹی آئی کارکن کے والد نے وفاقی حکومت،ایف آئی اے ،آئی جی اسلام آباد ودیگرکوفریق بنایا اوراستدعاکی کہ صنم جاوید کوگرفتارکئے جانے یااغواء کے عمل کوغیرقانونی قراردیاجائے۔عدالت نے پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو جمعرات تک گرفتار نہ کرنے کاحکم دیتے ہوئے انہیں گھرجانے کی بھی اجازت دے دی ہے۔اسلام آبادہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی کارکن صنم جاویدکیخلاف ایک سال کامکمل ریکارڈ پیش کرنے کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ صنم جاوید نے ایک لفظ بولاتو عدالت اپنا حکم واپس لے لے گی اورعدالت نے حکم دیاکہ صنم جاوید(جمعرات)18جولائی تک اسلام آبادکے دائراختیارسے باہرنے جائے۔

web

Recent Posts

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

14 گھنٹے ago

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کی گرفتاری کا دعویٰ

  آزاد جموں و کشمیر پولیس نے کوٹلی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 8 مسلح کارندوں کو گرفتار…

14 گھنٹے ago

سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل یا غیر مؤثر نہیں کیا جا سکتا، صدر مملکت

  صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا غیر…

14 گھنٹے ago

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

7 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

7 دن ago