پارلیمنٹ میں چوہوں سے نجات، شکاری بلیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے لیے 12 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے

پارلیمنٹ میں چوہوں سے نجات، شکاری بلیوں کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد کی انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ایک نیا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتوں کی سیلنگ کی وجہ سے عمارت میں چوہوں کی بہتات ہو گئی ہے، جو مختلف دفاتر میں نقصان پہنچا رہے ہیں، یہاں تک کہ فائلوں کو بھی کتر ڈال رہے ہیں
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چوہوں کے خاتمے کے لیے ایک منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے لیے 12 لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت چوہے کھانے والی شکاری بلیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور ساتھ ہی چوہے پکڑنے کے لیے خصوصی جالیاں بھی نصب کی جائیں گی۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق چوہوں کے خاتمے کی یہ مہم سی ڈی اے کی نگرانی میں انجام دی جائے گی، اور ضرورت پڑنے پر نجی شعبے کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ روایتی طریقے کارگر ثابت نہیں ہو رہے تھے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ لاجز میں بھی چوہوں اور مچھروں کی شکایات سامنے آ چکی ہیں، اور اس حوالے سے گزشتہ برس اراکین اسمبلی نے شکایات درج کی تھیں۔

web

Recent Posts

پاکستان ریلوے کا کرایوں میں اضافہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — پاکستان ریلوے نے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں…

55 منٹس ago

’اس معروف کرکٹر نے مجھ سے میری تصاویر مانگیں اور ۔۔۔‘‘اداکارہ عنایا خان کا حیران کن انکشاف

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) – پاکستان کی معروف اداکارہ عنایا خان نے افغان کرکٹ ٹیم کے اسٹار…

2 گھنٹے ago

آئی سی سی نے ٹیسٹ کرکٹ کو 5 سے 4 روزہ کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

دبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے طویل عرصے سے جاری پانچ…

4 گھنٹے ago

جب سلمان اکرم راجہ کو پی ٹی آئی امیدوار ہی نہ مانا گیا تو پھر کیا ہوا؟ جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) – سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق اہم آئینی کیس کی…

4 گھنٹے ago

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےسربراہ میاں محمد نواز شریف لندن سے پاکستان روانہ

لندن / اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) – مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم میاں…

5 گھنٹے ago

نادیہ افگن کی فیصل قریشی کی انگریزی پر تنقید، اداکار چپ نہ رہ سکے

کراچی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) – پاکستان شوبز انڈسٹری ایک بار پھر ایک دلچسپ بحث کی زد میں…

6 گھنٹے ago