دبئی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) — انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے طویل عرصے سے جاری پانچ روزہ ٹیسٹ میچوں کی روایت کو محدود کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق، آئی سی سی نے ٹیسٹ میچز کو پانچ کے بجائے چار روزہ کرنے کی تجویز کو قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، تاہم یہ تبدیلی ہر ملک پر لاگو نہیں ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2027-2029 کے سائیکل میں یہ نئی تبدیلی متعارف کرائی جائے گی، جس کے بعد زیادہ تر ٹیمیں چار روزہ ٹیسٹ میچز کھیلیں گی۔ تاہم کرکٹ کی تین بڑی طاقتیں بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا بدستور روایتی پانچ روزہ ٹیسٹ میچ کھیلتی رہیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی اس نئی پالیسی کا مقصد چھوٹے کرکٹنگ ممالک کو ٹیسٹ کرکٹ میں برقرار رکھنا اور لاگت کو کم کرنا ہے، تاکہ محدود وسائل رکھنے والے بورڈز بھی باقاعدگی سے ٹیسٹ میچز کی میزبانی اور شرکت جاری رکھ سکیں۔اس مجوزہ منصوبے کے مطابق پاکستان، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ جیسی ٹیمیں مستقبل میں چار روزہ میچ کھیلیں گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ماضی میں بھی چار روزہ ٹیسٹ میچز کا تجربہ کر چکی ہے، جیسا کہ 2019 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان ایک چار روزہ ٹیسٹ کھیلا گیا تھا، لیکن اس وقت یہ تبدیلی مستقل شکل اختیار نہیں کر سکی۔اگر یہ تجویز باقاعدہ منظور ہو گئی تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک انقلابی قدم تصور کیا جائے گا، جو روایتی کھیل کی روح اور جدید دور کی ضروریات کے بیچ توازن قائم کرنے کی کوشش ہوگی۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…