بیوروکریٹس، ججز اور پارلیمنٹیرینز کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز زیر غور

وفاقی حکومت نے عوامی اور سیاسی دباؤ کے پیش نظر وزارت توانائی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے

بیوروکریٹس، ججز اور پارلیمنٹیرینز کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز زیر غور

اسلام آباد:حکومت نے سرکاری اداروں اور افسران کو دی جانے والی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق، وفاقی حکومت نے عوامی اور سیاسی دباؤ کے پیش نظر وزارت توانائی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

اس حکومتی فیصلے کے تحت تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بیوروکریٹس، ججز، اور پارلیمنٹیرینز کی مفت بجلی کی سہولت بند کرنے پر بھی غور شروع ہو چکا ہے۔

ایمرجنسی پلان کے تحت دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صرف صنعت اور کاروبار کو جائز سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق، فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ پاور ڈویژن کے ذرائع نے مزید کہا کہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

web

Recent Posts

’’ دوستی کیوں ختم کی ‘‘ ٹک ٹاکر سوزین اور نمرہ نے اپنی دوست اجالا کے گھر پر فائرنگ کروا دی

لاہور(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور کے علاقے ہیئر میں سوشل میڈیا کی دنیا سے ایک حیران کن اور…

4 گھنٹے ago

لاہور میں کتنی پلاسٹک کی بوتلیں جمع کراوانے پر کتنے روپے ملیں گے ؟ پنجاب حکومت کا نیا معاہدہ طے

لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں ایک نئی اور انقلابی پیش…

4 گھنٹے ago

اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کردیا

بالی ووڈ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی)کی مقبول ڈانسر اور اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک اور افسوسناک موت نے…

4 گھنٹے ago

’سردار جی 3‘ بھارت میں ریلیز نہ ہونے سے مالی نقصان کا خدشہ، دلجیت دوسانجھ کی کھری کھری باتیں منظر عام پر

(ایم وائے کے نیوز ٹی وی) دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی سپر اسٹار ہانیہ عامر کی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘…

5 گھنٹے ago

برطانوی شہری کے دبئی میں گمشدہ ائیرپوڈز پاکستان میں کیسے ملے؟ دلچسپ کہانی ملاحظہ کریں

)ایم وائے کے نیوز ٹی وی)اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ناظرین کے لیے ایک انتہائی دلچسپ اور غیر…

5 گھنٹے ago

سانحۂ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا ہنگامی اجلاس

پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سانحۂ سوات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت…

2 دن ago