سانحۂ سوات کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کا ہنگامی اجلاس

پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) سانحۂ سوات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے بعد خیبرپختونخوا حکومت حرکت میں آگئی۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر چیف سیکریٹری کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سوات میں منعقد ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، ترجمان وزیر اعلیٰ اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ فراز احمد مغل کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سوات کے اطراف موجود تمام تجاوزات تین روز کے اندر ختم کی جائیں گی، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں دریا کنارے بغیر اجازت تعمیر ہونے والے ہوٹلوں کو فوری طور پر ختم کرنے اور مستقبل میں صرف رجسٹرڈ ہوٹلز کو اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ دریا سے مٹی نکالنے کی قانونی و غیرقانونی سرگرمیوں کو فی الفور بند کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ سانحہ کے وقت جائے وقوعہ پر پولیس کی عدم موجودگی پر چیف سیکریٹری نے ایس پی سے وضاحت طلب کرلی ہے، جبکہ حادثات سے بروقت نمٹنے کے لیے ڈرونز کے ذریعے لائف جیکٹس اور ریسکیو رسیاں متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس کے دوران فیصلہ ہوا کہ دریا کنارے بیریئرز نصب کیے جائیں گے اور سیاحتی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولنگ بڑھائی جائے گی تاکہ ایسے سانحات کی روک تھام ممکن بنائی جا سکے۔ حکام کے مطابق ان فیصلوں پر فوری عمل درآمد کرایا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ حکومت پر بڑھتی ہوئی عوامی تنقید اور سانحہ کے بعد پھیلنے والے غم و غصے کے پیش نظر یہ اجلاس غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ سانحہ سوات نے جہاں صوبائی حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے، وہیں اس نے ریسکیو سسٹم، شہری تحفظ اور تجاوزات کی موجودگی جیسے مسائل کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago