کمیشن 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے گا تاکہ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو 9 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے خط ارسال
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیا ہے۔
وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم نے اس حوالے سے بتایا کہ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کو خط صوبائی حکومت کے اسٹیبلشمنٹ اور ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے لکھا گیا ہے۔ اس خط میں 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن کے قیام کی درخواست کی گئی ہے۔
آفتاب عالم نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اب اس جوڈیشل کمیشن کے سربراہ اور اراکین کے ناموں کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ پشاور ہائیکورٹ کے جج ہوں گے، اور یہ کمیشن 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرے گا تاکہ ان واقعات میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ نے پہلے ہی 9 مئی کے واقعات کی جوڈیشل انکوائری کی منظوری دے دی تھی اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے یہ مؤقف اپنایا تھا کہ وہ ان واقعات کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں جوڈیشل انکوائری کی منظوری کے بعد اب باضابطہ طور پر چیف جسٹس کو خط لکھا گیا ہے۔
نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے…
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے…
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور عالمی امن…
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے…
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…