بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سندھ سے رجوع کرلیا۔ صوبائی محتسب محمد سہیل راجپوت کی زیر صدارت سماعت کے دوران والدین نے اسکول انتظامیہ کے خلاف متعدد شکایات پیش کیں۔

سماعت میں اسپیشل سیکریٹری تعلیم شازیہ قاضی، ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز محمد افضل، ایڈیشنل ڈائریکٹر رفعیہ جاوید سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

والدین نے مؤقف اختیار کیا کہ اسکول انتظامیہ کی جانب سے ہر سال فیسوں میں مبینہ طور پر خلاف قانون اور من مانا اضافہ کیا جارہا ہے، جس کے باعث بچوں کی تعلیم کے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

والدین نے یہ شکایت بھی کی کہ اسکول انتظامیہ ہر دو سال بعد بچوں کا یونیفارم تبدیل کرتی ہے، جس سے ان پر اضافی مالی بوجھ پڑتا ہے۔ ان کے مطابق بچوں کے نصاب اور کورسز بھی مخصوص وینڈر سے انتہائی مہنگے داموں خریدنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

والدین کا کہنا تھا کہ ایک بچے کے اگلی جماعت میں جانے کے بعد اس کا استعمال شدہ سابقہ کورس چھوٹے بہن بھائی کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، جس کے باعث ہر بچے کے لیے الگ سے مہنگی کتابیں اور کورس خریدنا پڑتا ہے۔

صوبائی محتسب سندھ محمد سہیل راجپوت نے شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی پرائیویٹ اسکولز کو ہدایت کی کہ تمام معاملات کا جائزہ لے کر منگل تک رپورٹ پیش کی جائے۔

محمد سہیل راجپوت نے واضح کیا کہ نجی تعلیمی اداروں کو قانون اور مقررہ ضوابط کے مطابق فیسیں وصول کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ خلاف قانون اقدامات کرنے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

web

Recent Posts

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

4 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

4 دن ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

4 دن ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

4 دن ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

5 دن ago