عمران خان کو شفا کے بجائے پمز لے جایا گیا، ڈاکٹر عظمیٰ خان نے سارا احوال بتا دیا

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے کے لیے فون کیا گیا، جس کے بعد وہ تقریباً رات 8 سے ساڑھے 8 بجے کے درمیان اڈیالہ جیل پہنچیں۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان کے مطابق ڈاکٹر فیصل اور انہیں ڈی ایس پی کے کمرے میں بٹھایا گیا، جہاں تقریباً ساڑھے 12 بجے ایک شخص آیا اور بتایا کہ عمران خان کو لے جایا گیا ہے۔
بہن نورین نیازی اور ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عظمیٰ خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت انہیں معلوم نہیں تھا کہ عمران خان کو کہاں منتقل کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 10، 11 منٹ بعد ایک خاتون اے ایس آئی انہیں اپنے ساتھ لے گئی اور ایک چھوٹی گاڑی میں بٹھا دیا گیا، جبکہ سامنے ایک لینڈ کروزر موجود تھی۔

کسی نے انہیں یہ نہیں بتایا کہ عمران خان کو کہاں لے جایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ جب گاڑیاں روانہ ہوئیں تو انہوں نے پوچھا کہ کیا شفا انٹرنیشنل اسپتال جا رہے ہیں، جس پر انہیں جواب ملا کہ نہیں۔ ان کے مطابق کچھ دیر بعد انہیں ایک انتہائی تاریک مقام پر لے جایا گیا اور بتایا گیا کہ یہ پمز اسپتال ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے سوال کیا کہ عدالت اور سپریم کورٹ نے تو عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، جس پر بتایا گیا کہ عمران خان کی آنکھ کا فالو اَپ اور چیک اپ ہونا ہے، اسی لیے انہیں پمز لایا گیا ہے۔
ڈاکٹر عظمیٰ کے مطابق عمران خان کو گاڑی سے اتار کر اندر لے جایا گیا، جبکہ انہیں کچھ دیر گاڑی میں بٹھائے رکھا گیا۔ بعد ازاں انہیں پمز کے او پی ڈی لے جایا گیا اور پھر اوپر ایک دفتر میں بٹھایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد میں جب وہ عمران خان کے پاس پہنچیں تو وہ بھی انہیں دیکھ کر حیران ہوئے۔ عمران خان نے وہاں موجود ڈاکٹروں کو بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ ان کی بہن ہیں اور وہ دس ماہ بعد ان سے مل رہے ہیں۔

web

Recent Posts

ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

  پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

4 دن ago

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

4 دن ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

4 دن ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

4 دن ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

5 دن ago