اسلام آباد ( ایم وائے کے نیوز ٹی وی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے 27 جون 2025ء کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستیں بحال کرنے کا بڑا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 مخصوص نشستیں بحال کی گئی ہیں جن میں سے بیشتر مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے حصے میں آئی ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خیبرپختونخوا سے ن لیگ کی دو، پیپلز پارٹی کی دو اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کی ایک مخصوص نشست بحال کی گئی ہے۔ اسی طرح ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی ایک ایک مخصوص نشست قومی اسمبلی میں دیگر حلقوں سے بھی بحال کی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں جے یو آئی کو سب سے زیادہ آٹھ مخصوص نشستیں واپس ملی ہیں، جب کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو چھ چھ نشستیں اور عوامی نیشنل پارٹی کو ایک نشست بحال کی گئی ہے۔ نان مسلم مخصوص نشستوں میں بھی جے یو آئی کو دو جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایک ایک نشست واپس مل گئی ہے۔
پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن نے بھرپور کامیابی حاصل کرتے ہوئے اکیس مخصوص نشستیں حاصل کی ہیں، جب کہ پیپلز پارٹی، استحکام پاکستان پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کو ایک ایک مخصوص نشست دی گئی ہے۔ نان مسلم نشستوں میں ن لیگ کو دو اور پیپلز پارٹی کو ایک نشست بحال کی گئی ہے۔ سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کو ایک ایک مخصوص نشست واپس ملی ہے، جب کہ پیپلز پارٹی کی ایک نان مسلم مخصوص نشست بھی بحال کر دی گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کی واپسی کالعدم قرار دے دی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق پرانے نوٹیفکیشنز کو واپس لیتے ہوئے کیا ہے۔ 24 اور 29 جولائی 2024ء کو جاری کردہ نوٹیفکیشنز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ نئے نوٹیفکیشنز جاری کر کے مخصوص نشستوں کو دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے۔ اگر مجموعی طور پر سیاسی جماعتوں کو ملنے والی مخصوص نشستوں کی تعداد پر نظر ڈالی جائے تو مسلم لیگ ن کو سب سے زیادہ 43 نشستیں ملی ہیں، پیپلز پارٹی کو 14، جے یو آئی کو 12، جب کہ استحکام پاکستان پارٹی، پاکستان مسلم لیگ (ق)، عوامی نیشنل پارٹی، ایم کیو ایم پاکستان اور پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کو ایک ایک نشست دی گئی ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…