"عمران خان کا دوٹوک پیغام: اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے عمر بھر جیل میں رہنا پڑے” — علیمہ خان

راولپنڈی (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) جوڈیشل کمپلیکس اولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے ایک سنسنی خیز پیغام دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ بانی تحریک انصاف نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کرنا، چاہے انہیں تمام عمر جیل میں ہی کیوں نہ گزارنی پڑے۔ ان کا یہ دوٹوک موقف ایک مرتبہ پھر سیاسی درجہ حرارت میں تیزی کا باعث بن گیا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے بات چیت کے حوالے سے پیغام پارٹی قیادت تک پہنچا دیا گیا ہے، لیکن ان کے بقول، عمران خان کو دانستہ تنہائی کا شکار بنا کر "مائنس” کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پارٹی قیادت کی طرف سے احتجاج کی کال دی جائے گی، وہ ضرور شرکت کریں گی، تاہم ان کا لیڈ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور یہی واحد جماعت ہے جس کے بیانات اور اقدامات کو ہر وقت رپورٹ کیا جاتا ہے، جبکہ باقی تمام سیاسی جماعتیں میڈیا ریڈار سے باہر نظر آتی ہیں۔ ان کے مطابق، تحریک انصاف کا خوف حکومتی ایوانوں میں بیٹھے افراد پر اس قدر طاری ہے کہ وہ مسلسل دباؤ اور بے چینی کا شکار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان، خاص طور پر بے گناہ ورکرز کو دور دراز شہروں سے عدالتوں میں گھسیٹا جا رہا ہے۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران تحریک انصاف کے کارکنوں نے سخت حالات میں بہت کچھ سیکھا ہے اور اب وہ ایک تربیت یافتہ سیاسی قوت بن چکے ہیں۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago