بھارت کا ڈرون بھیجنے کا مقصد کیا ہے ؟ سابق مشیرقومی سلامتی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد: سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی حدود میں بھیجے جانے والے ڈرونز کا مقصد اہم عسکری تنصیبات کا پتہ چلانا ہے تاکہ مستقبل میں ممکنہ کارروائی کی بنیاد رکھی جا سکے۔

 ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارت یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان فضائیہ کے ذریعے ان ڈرونز کو نشانہ بنائے گا، اور اس بنیاد پر وہ فوجی تناؤ بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی سیاسی ضرورتوں کے تحت جارحانہ اقدامات کر رہا ہے، لیکن ہم دشمن کو اپنے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ بھارت کو اس کی کارروائیوں کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔ "ہم جواب اپنے وقت، اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دیں گے۔ صبر اور تدبر کے ساتھ جواب تیار ہے ان شاء اللہ”، سابق مشیر قومی سلامتی نے مزید کہا کہ بھارت عام شہریوں کو نشانہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرتا ہے کہ دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے، جو سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت پر خاموش رہنا قومی غیرت کے خلاف ہوگا۔ "ہم نے بھارت کو بارہا سمجھایا کہ جنگ دونوں ممالک کی تباہی کا باعث بن سکتی ہے، مگر بدقسمتی سے اسے یہ پیغام سمجھ نہیں آیا”، ناصر جنجوعہ نے کہا کہ بھارتی طیاروں کے مار گرائے جانے کی تصدیق غیر ملکی کمپنیوں نے بھی کر دی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان دفاعی طور پر پوری طرح تیار اور مستعد ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago