اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ بے بنیاد پراپیگنڈے اور عوام میں خوف و بے چینی پھیلانے والے مواد کے الزام میں پاکستان کے 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے سنایا اور دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ بھی جاری کیا۔
تحریری حکم کے مطابق، ایف آئی اے نے 2 جون کو اس معاملے پر انکوائری کا آغاز کیا تھا اور تفتیشی افسر نے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کے لیے باقاعدہ طور پر عدالت سے رجوع کیا۔ عدالت نے تفتیشی مواد اور شواہد کو تسلیم کرتے ہوئے قرار دیا کہ یوٹیوب کے متعلقہ افسر کو ان چینلز کو فوری طور پر بلاک کرنے کا حکم دیا جاتا ہے۔ یوٹیوب کی لیگل سپورٹ ٹیم نے بھی ان چینلز کے منتظمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ اب مزید کسی وارننگ یا ای میل کے بغیر ان کے چینلز بند کیے جا سکتے ہیں۔
جن چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں نمایاں نام شامل ہیں، جن میں مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان، حیدر مہدی، اوریا مقبول جان، آرزو کاظمی، رانا عزیر سپیکس، ساجد گوندل، حبیب اکرم، عمران ریاض خان، نیا پاکستان، صابر شاکر، عمران خان، آفتاب اقبال، رئیل انٹرٹینمنٹ ٹی وی، پاکستان تحریک انصاف، ڈیلی قدرت، عبدالقادر، چارسدہ جرنلسٹ، نائیلہ پاکستانی ری ایکشن، وجاہت سعد خان، احمد نورانی، نذر چوہان، معید پیرزادہ، مخدوم شہاب الدین اور شایان علی شامل ہیں۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ ایف آئی اے کے شواہد سے عدالت مطمئن ہے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جا سکتی ہے، لہٰذا ان تمام یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے لیے یوٹیوب آفیسر انچارج کو باضابطہ حکم دیا جاتا ہے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…