صرف منظوری شدہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کر سکیں گے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف منظوری شدہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کر سکیں گے۔  سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، جس کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند افراد کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، اور اس فہرست کی منظوری عمران خان خود دیں گے۔ منظوری کے بعد بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجا یا انتظار پنجوتھا میں سے کوئی ایک فہرست کو جیل حکام کے حوالے کرے گا۔ یہ طریقہ کار عمران خان کی ہدایت اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے مطابق ہوگا۔

سیاسی کمیٹی نے واضح کر دیا ہے کہ اس فہرست سے ہٹ کر کوئی بھی فرد عمران خان سے ملاقات کا اہل نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ جیل حکام کے خلاف عدالت کی توہین کی درخواست بھی دائر کی جائے گی۔ اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ خیبر پختونخوا کے حکومتی عہدیداروں پر ملاقات کے لیے اس فہرست کی پابندی لاگو نہیں ہوگی، وہ کسی بھی دن اور وقت عمران خان سے ملاقات کر سکیں گے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago