خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج دوپہر 11:30 بجے طلب، 39 نکاتی ایجنڈا جاری

پشاور (ایم وائے کے نیوز) — خیبرپختونخوا حکومت نے کابینہ کا ایک اہم اجلاس آج دن 11:30 بجے طلب کر لیا ہے، جس کی صدارت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کریں گے۔ اجلاس کے لیے 39 نکاتی تفصیلی ایجنڈا جاری کیا گیا ہے جس میں متعدد اہم سرکاری، قانونی، ماحولیاتی، تعلیمی اور صحت سے متعلق معاملات زیر بحث آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق، اجلاس میں قانونی شعبے میں اصلاحات پر خاص توجہ دی جائے گی۔ اس حوالے سے لیگل ایڈ ترمیمی ایکٹ 2019 اور پراسیکیوشن ترمیمی ایکٹ 2025 کی منظوری شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پراسیکیوشن سروس سے متعلق سابقہ اجلاس کے منٹس کی منظوری بھی ایجنڈا کا حصہ ہے۔

ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بھی متعدد اقدامات متوقع ہیں، جن میں خشک اور گرے ہوئے درختوں کی لکڑی کی تلفی سے متعلق پالیسی اور چترال کے علاقے ارندو گول میں جنگلات کی غیرقانونی کٹائی کے خلاف اقدامات شامل ہیں۔عدلیہ کی سہولت کے لیے جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے لیے سرکاری گاڑیوں کی خریداری میں نرمی کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے، جو وہاں عدالتی نظام کی بہتری میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

تعلیم کے شعبے میں حکومت کی توجہ اسکالرشپ فنڈ کی فراہمی پر مرکوز ہے۔ ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ فنڈ کے لیے سیڈ منی کی منظوری اجلاس کا اہم نکتہ ہے، جس سے صوبے کے ہونہار طلباء کو تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ صحت کے شعبے میں بھی کئی اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال، غازی آباد (کوہستان) کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز کی منظوری، اور ہیلتھ کیئر کمیشن کے سرچ اینڈ نومینیشن کونسل میں غیر سرکاری اراکین کی تقرری جیسے نکات شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی ایچ آئی پروجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد، اور منشیات سے نجات پانے والے مریضوں کو فی مریض 50 ہزار روپے امداد کی منظوری بھی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ شہری ترقی سے متعلق منصوبوں میں لینڈ یوز اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے لیے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عملے کی اسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

کاروباری اور صنعتی ترقی کے لیے بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس میں سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ اور خیبرپختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (BODs) کی تشکیل شامل ہے۔ایک اور قابل ذکر نکتہ خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پیمنٹ اور فن ٹیک پالیسی کی منظوری ہے، جو صوبے میں مالیاتی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago