ملک بھر میں جاری گرمی کی لہر مزید کتنے روز برقرار رہے گی: محکمہ موسمیات نے تفصیلات بتا دیں

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر مزید تین سے چار دن تک برقرار رہے گی۔ رپورٹ کے مطابق بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے پانچ سے سات ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ جمعرات کے روز دادو اور تربت 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کے گرم ترین شہر رہے، جبکہ ڈیرہ غازی خان میں 47، بھکر، بہاولنگر، رحیم یار خان اور نوکنڈی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں 20 مئی تک ہیٹ ویو جاری رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور پری مون سون بارشوں کے ختم ہونے کے بعد تمام علاقے خشک گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ آج ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ میں 37، قلات میں 34، زیارت میں 28، ژوب میں 39، سبی میں 47، تربت میں 48، نوکنڈی میں 46، چمن میں 39، گوادر میں 41 اور جیوانی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ جنوبی اضلاع میں آئندہ ایک ہفتے کے دوران گرمی کی شدت برقرار رہے گی اور اس دوران تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان بھی موجود ہے۔

خیبرپختونخوا میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔ صوبے کے میدانی اور جنوبی اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 22 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ سب سے کم درجہ حرارت کالام میں 9 اور مالم جبہ میں 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پارہ 45 ڈگری تک پہنچنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago