2 جون کو بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں مٰیں اضافے کی خوشخبری

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز) حکومت پاکستان نے مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ بجٹ سے متعلق سب سے بڑی خوشخبری وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ہے، جن کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد جبکہ گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس ریلیف دینے کا عندیہ بھی دیا جا چکا ہے، اور مختلف سلیبس میں انکم ٹیکس کی شرح میں 10 فیصد تک کمی کی تجویز پر غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجاویز منظور ہو جاتی ہیں تو تنخواہ دار طبقے کو آئندہ مالی سال میں تقریباً 50 ارب روپے کا ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم ان تجاویز پر حتمی فیصلہ آئی ایم ایف کے ساتھ 14 سے 22 مئی کے دوران ہونے والے مذاکرات کے بعد کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں بھی گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 15 فیصد اور کم از کم اجرت کو 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار روپے مقرر کیا گیا تھا۔ آئندہ بجٹ میں بھی مہنگائی کے پیش نظر تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے پر خاص توجہ دی جا رہی ہے، تاکہ معاشی دباؤ کم کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago