پاکستان نے بھارتی صحافیوں کو چیمپئنز ٹرافی کے ویزے جاری کر دیے

پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے درخواست دینے والے تمام بھارتی صحافیوں کو ویزے جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق، بھارت سے 7 صحافیوں نے ویزے کے لیے درخواست دی تھی، جنہیں بغیر کسی رکاوٹ کے ویزے فراہم کر دیے گئے، اور کسی بھی بھارتی صحافی کی درخواست مسترد نہیں کی گئی۔ یہ اہم کرکٹ ٹورنامنٹ 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہو رہا ہے، جس میں 8 بہترین ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں، جن میں پاکستان، بھارت، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا
اور افغانستان شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا، جبکہ پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے پاک بھارت میچ کو نیوٹرل وینیو پر کرانے کا فیصلہ کیا۔

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

3 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

3 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

3 ہفتے ago