انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی سے متعلق 13 مقدمات کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو ہوئی، جس میں وکلائے صفائی، پراسیکیوٹرز اور نامزد ملزمان پیش ہوئے۔ اس موقع پر عدالت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔
سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جیل روبکار کے ذریعے حاضری لگائی گئی، جبکہ شیخ رشید احمد اور عمران خان کے وکیل فیصل ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت میں موجود دیگر ملزمان کو مقدمات کی نقول فراہم کی گئیں۔ عدالت نے تمام مقدمات کی آئندہ سماعت 25 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مذکورہ 13 کیسز میں آئندہ تاریخ پر فردِ جرم عائد کی جائے گی۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…