لاہور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) اورنج لائن ٹرین اور الیکٹرک بسوں کے بعد لاہور کی پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور جدید اور ماحول دوست اضافہ، الیکٹرک ٹرام کی صورت میں ہو گیا۔ چین سے درآمد کی گئی پہلی الیکٹرک ٹرام لاہور پہنچ چکی ہے اور اسے ابتدائی طور پر کینال روڈ پر پائلٹ پروجیکٹ کے طور پر چلایا جائے گا۔
پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ لاہور کی ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔ تین کمپارٹمنٹس پر مشتمل یہ ٹرام مکمل طور پر بجلی سے چلتی ہے اور ایک وقت میں 250 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ الیکٹرک ٹرام کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کی بے مثال توانائی بچت ہے۔ صرف 10 منٹ کی چارجنگ سے یہ ٹرام 25 سے 27 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر سکتی ہے۔ فی الحال علی ٹاؤن ڈپو پر اس کی اسمبلی کا کام جاری ہے جہاں پائلٹ فیز کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…