پشاور (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری اور سزا کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5 اگست سے "پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک” شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
اپنے تازہ بیان میں علی امین گنڈا پور نے واضح کیا کہ: "ہم عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، یہ فیصلے عوامی رائے اور آئین پاکستان پر سیدھا وار ہیں۔”
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ جنہوں نے تحریک انصاف کو مٹانے کی کوشش کی، آج وہ خود ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔ ہم آئین، انصاف اور سچائی کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کے خلاف تمام غیر آئینی فیصلے واپس لیے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ
"5 اگست سے عمران خان اور تمام قید رہنماؤں کی رہائی کے لیے ملک گیر تحریک کا آغاز ہو گا جو 90 روز کے اندر فیصلہ کن مرحلے میں داخل کی جائے گی۔”
یایاد رہے کہ قبل چند روز قبل لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ 5 اگست سے عمران خان اور دیگر اسیر رہنماؤں رہائی کے لیے ملک بھر میں تحریک شروع کریں گے اور 90 روز میں تحریک کو آر یا پار لگائیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…