سندھ طاس معاہدہ: عالمی عدالت کے فیصلہ سے پاکستانی مؤقف کو تقویت ملی، وزیراعظم

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی سے متعلق مستقل ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پاکستان کے مؤقف کو واضح طور پر تقویت ملی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت نے ثابت کیا کہ بھارت یکطرفہ طور پر نہ تو معاہدہ معطل کر سکتا ہے اور نہ ہی ثالثی کے عمل کو روک سکتا ہے۔ انہوں نے اسے پاکستان کی سفارتی اور قانونی محاذ پر ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے آبی وسائل اس کی زندگی کی شہ رگ ہیں اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور اعوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی انتھک محنت اور قانونی ٹیم کی پیشہ ورانہ تیاری نے عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا۔

ثالثی عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ معاہدے کے تحت کوئی بھی فریق یکطرفہ طور پر ثالثی کارروائی روکنے کا مجاز نہیں ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سندھ طاس معاہدہ دو ریاستوں کے باہمی اتفاق سے وجود میں آیا تھا اور اس کی معطلی بھی صرف باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی ایک فریق کی جانب سے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان ثالثی عدالت کے مینڈیٹ پر اثرانداز نہیں ہوتا، اور عدالت اپنی کارروائی جاری رکھنے کی مجاز ہے۔ عدالت نے سندھ طاس معاہدے کے متن کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معاہدے کی شقیں واضح طور پر ثالثی کے عمل کو لازم قرار دیتی ہیں، اور کسی بھی فریق کو ثالثی روکنے کی اجازت نہیں دیتیں۔ یہ فیصلہ بھارت کی جانب سے مغربی دریاؤں — سندھ، جہلم اور چناب — پر پن بجلی منصوبوں کی تعمیر کے خلاف پاکستان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست پر سنایا گیا، جس میں پاکستان نے موقف اختیار کیا تھا کہ ان منصوبوں سے پاکستان کے آبی مفادات کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پاکستان اپنے آبی وسائل کی حفاظت کے لیے ہر فورم پر مؤثر اور قانونی انداز میں آواز اٹھاتی رہے گی، اور عالمی برادری کو اعتماد میں لے کر خطے میں پائیدار آبی استحکام کے لیے کام کرتی رہے گی۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago