سعودی عرب میں 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر گئے

سعودی عرب میں رواں حج سیزن کے دوران 4 مئی سے اب تک 5 پاکستانی عازمین حج انتقال کر چکے ہیں۔ پاکستان حج مشن کے ترجمان کے مطابق تمام اموات طبعی وجوہات کی بنیاد پر ہوئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ انتقال کرنے والوں میں چکوال کے خواجہ محمود، جامشورو کے محمد احسان اور فیصل آباد کی کشور سلطان شامل ہیں، جن کا انتقال مدینہ منورہ میں ہوا۔ ان عازمین کی نماز جنازہ مسجد نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جبکہ تدفین جنت البقیع میں کی گئی۔ ترجمان کے مطابق جہلم کے گل جان اور گوجرانوالہ کی ارشاد بیگم کا انتقال مکہ مکرمہ میں ہوا، اور ان کی تدفین مقبرہ شرائع میں کی گئی۔  پاکستان حج مشن کے مطابق عازمین کی صحت اور فلاح کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، اور مشن متعلقہ خاندانوں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

2 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

2 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

2 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

5 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

5 مہینے ago