لندن: پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، نواز شریف
لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں، ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف لڑ رہے ہیں۔
نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ شہدا کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جو بھی دہشت گردی کر رہے ہیں، انہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔












