لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
جسٹس راحیل کامران شیخ 7 مئی 2021 کو لاہور ہائیکورٹ کے جج تعینات ہوئے تھے اور انہیں 2036 میں ریٹائر ہونا تھا۔
اپنے استعفے کے حوالے سے جسٹس راحیل کامران شیخ کا کہنا ہے کہ جج کے منصب پر خدمات انجام دینا ان کے لیے اعزاز اور باعثِ فخر رہا۔ استعفے کے بعد انہوں نے قانونی اسکالرشپ، پالیسی ریسرچ اور تقابلی عدالتی پریکٹس پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس راحیل کامران شیخ کے مطابق عدالتی بینچ پر گزارے گئے سال ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اہم اور بھرپور سال رہے۔ وہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے وابستگی کے عزم کے ساتھ بینچ چھوڑ رہے ہیں۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے استعفے کی کاپی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو بھی بھجوا دی ہے۔












