لاہور: نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر زندگی کا خاتمہ کرلیا
لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 60 سالہ شہری نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 60 سالہ عنایت مسیح کے نام سے ہوئی ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور تحقیقاتی اداروں کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس نے ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی۔













