مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور وار، مرغی اور انڈوں کی من مانی قیمتوں پر فروخت

مہنگائی کے ستائے شہریوں پر ایک اور بوجھ پڑ گیا، مرغی اور انڈوں کی سرکاری نرخوں سے زائد قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 461 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں مرغی 520 روپے فی کلو تک فروخت ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اسی طرح برائلر زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 318 روپے فی کلو مقرر ہے، جبکہ مارکیٹ میں زندہ برائلر 399 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔

فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 249 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں انڈے 300 روپے فی درجن تک فروخت ہونے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے باوجود انہیں مقررہ قیمتوں پر مرغی اور انڈے دستیاب نہیں ہو رہے، جس کے باعث گھریلو بجٹ مزید متاثر ہو رہا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ نامے پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

web

Recent Posts

ریاض سے اسلام آباد کی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث…

1 گھنٹہ ago

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں لمپی اسکن کی وبا سے سیکڑوں مویشی متاثر،کئی ہلاک ہوگئے

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد…

1 گھنٹہ ago

خطرناک عمارتوں میں بچوں کو بیٹھانے کی اجازت نہیں، 17 پیف پارٹنر سکولوں کی رجسٹریشن منسوخ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے…

1 گھنٹہ ago

نصرت فتح علی خان کی دھن گانا انتہائی مشکل ہے؛دلجیت دوسانجھ

معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت…

1 گھنٹہ ago

بچوں سے متعلق بیان پر رجب بٹ نے معذرت کرلی

معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر معذرت کر لی۔…

2 گھنٹے ago

میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے یوٹرن لے لیا

لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی…

2 گھنٹے ago