لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے 2 لاکھ 97 ہزار سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز خریدنے کا عمل شروع کر دیا، جس پر تقریباً 5 ارب روپے خرچ ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے کنکشن حاصل کرنے والے صارفین کو اے ایم آئی سمارٹ سنگل فیز میٹرز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ نیپرا کی جانب سے بجٹ کی منظوری کے بعد ڈیفیکٹو میٹرز کو بھی مرحلہ وار سمارٹ میٹرز سے تبدیل کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لیسکو کے پاس روایتی سٹیٹک میٹرز کا بھی بھاری اسٹاک موجود ہے، جنہیں فی الحال خراب یا جل جانے والے میٹرز کی جگہ استعمال کیا جا رہا ہے۔
لیسکو حکام کے مطابق اے ایم آئی سمارٹ میٹرز کی خریداری بجلی کے میٹرنگ نظام کو جدید بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ جدید میٹرز کے ذریعے بجلی کے استعمال کی بہتر نگرانی اور میٹر ریڈنگ کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
ریاض سے اسلام آباد جانے والی پرواز میں مسافر دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا، جس کے باعث…
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مویشیوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے لگی، صوابی، جنوبی وزیرستان اپر اور چارسدہ میں متعدد…
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن (پیف) نے قواعد و ضوابط پر پورا نہ اترنے والے مختلف اضلاع کے 17 پارٹنر سکولوں کے…
معروف بھارتی پنجابی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے کہا ہے کہ وہ خود کو اتنا بڑا گلوکار نہیں سمجھتے کہ نصرت…
معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے بچوں کے جنسی استحصال جیسے حساس موضوع پر نامناسب مذاق کرنے پر معذرت کر لی۔…
لیونل میسی نے بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد ایک بار پھر ارجنٹینا کی قومی ٹیم کی…