پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے حالیہ بیان کو افسوس ناک، غیر ذمہ دارانہ اور پارٹی کے داخلی اتحاد کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ غیر جمہوری فیصلہ سازوں اور مبینہ گروپ کی سازش کا ذکر کرنے والے پہلے واضح کریں کہ وہ کون لوگ ہیں اور کن اراکین اسمبلی پر یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کمیٹی کی اجازت کے بغیر صوبائی صدر یا آئندہ وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے گورنر راج کی راہ ہموار کی ہے تو اس حوالے سے شواہد سامنے لائے جائیں۔ اسی طرح اگر علی اصغر خان کو قائم مقام صدر مقرر کیا گیا ہے تو اس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی پیش کیا جائے۔
علی امین گنڈاپور نے سوال اٹھایا کہ اگر خیبرپختونخوا کی پارلیمانی پارٹی مشاورت کے ذریعے موجودہ بحران کا آئینی اور سیاسی حل تلاش کرنا چاہتی ہے تو منتخب نمائندوں کو غدار، سازشی یا غیر جمہوری قرار دینے کا اختیار چند افراد کو کس نے دیا ہے؟
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا الیکشن کمیشن آف پاکستان…
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…