اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 20 دسمبر کو ہوں گے، الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے پولنگ کی تاریخ 20 دسمبر مقرر کردی۔
الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔
شیڈول جاری ہونے کے بعد اسلام آباد میں تقرریوں اور تبادلوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
الیکشن شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی 2 سے 6 نومبر تک وصول کیے جائیں گے، جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 9 سے 13 نومبر تک ہوگی۔
ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف امیدوار 14 سے 18 نومبر تک اپیلیں دائر کرسکیں گے، جن پر 19 سے 23 نومبر تک فیصلے کیے جائیں گے۔
امیدوار 25 نومبر تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے، جبکہ انتخابی نشانات 26 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست بھی اسی روز جاری ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نتائج مرتب کرنے کا عمل 21 سے 24 دسمبر تک مکمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی قانون 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی، کمیشن مجبور ہوکر انتخابات کرانے کا حکم جاری کر رہا ہے۔
سعودی عرب جانے والے مسافروں کے لیے لازمی ویکسی نیشن کی ڈیڈ لائن میں ایک ماہ کی توسیع کراچی ایئرپورٹ…
پشاور: علی امین گنڈاپور نے سلمان اکرم راجہ کے بیان کو افسوس ناک اور پارٹی اتحاد کے لیے نقصان دہ…
پشاور: تحریک انصاف کا آئندہ 10 روز میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو…
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں گندم کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا، جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی نمایاں…
پنجاب میں آئندہ سال مارچ کے دوسرے ہفتے بسنت منانے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے آئندہ برس صوبے بھر…
پاکستان کا پانی روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی، وزیراعظم اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا…