منامہ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): پاکستان کے مایہ ناز کیوئسٹ محمد آصف نے ایک بار پھر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، جب انہوں نے بحرین میں منعقدہ آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کے برجش دامانی کو شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔ یہ اُن کے کیریئر کا چھٹا عالمی ٹائٹل ہے، جس نے انہیں عالمی اسنوکر کے اُفق پر ایک ناقابلِ تسخیر کھلاڑی کے طور پر منوا دیا ہے۔
آئی بی ایس ایف (International Billiards and Snooker Federation) کے زیرِ اہتمام کھیلے گئے ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ محمد آصف نے بہترین آغاز کرتے ہوئے ابتدائی دو فریمز میں شاندار فتح حاصل کی، جن کا اسکور 98-37 اور 75-55 رہا۔ لیکن اس کے بعد بھارتی حریف برجش دامانی نے زبردست واپسی کی اور مسلسل تین فریمز جیت کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ ان فریمز میں آصف کو 80-00، 52-49 اور 64-41 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
تاہم محمد آصف، جو بین الاقوامی اسنوکر میں ایک تسلیم شدہ نام ہیں، نے ثابت کیا کہ وہ دباؤ میں بھی کھیل کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے نہ صرف میچ 3-3 سے برابر کیا بلکہ فیصلہ کن ساتویں فریم میں اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 78-9 سے کامیابی حاصل کی اور چیمپئن بن گئے۔اس تاریخی فتح کے ساتھ محمد آصف کے عالمی اعزازات کی تعداد چھ ہو چکی ہے، جن میں دو ٹیم ایونٹس اور تین انفرادی ورلڈ چیمپئن شپس شامل تھیں، جب کہ موجودہ فتح نے ان کے کیریئر میں نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…