ڈھاکہ (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑی نجم الحسن شنتو نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ان کا یہ فیصلہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں عبرتناک شکست کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں بنگلہ دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کرکٹ ویب سائٹس اور ذرائع کے مطابق نجم الحسن شنتو پہلے ہی ون ڈے فارمیٹ کی قیادت سے ہٹائے جا چکے تھے اور اس کے بعد وہ ٹیسٹ کی قیادت میں مزید دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ شکست کے بعد انہوں نے خود کو ٹیم کے وسیع تر مفاد میں قیادت سے الگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں کپتانی کا سلسلہ آگے نہیں بڑھانا چاہتے کیونکہ ان کے مطابق موجودہ وقت میں ٹیم کے لیے زیادہ ضروری ہے کہ وہ قیادت کے حوالے سے استحکام اور ہم آہنگی حاصل کرے۔
استعفیٰ دیتے ہوئے نجم الحسن نے واضح طور پر کہا کہ تینوں فارمیٹس کے لیے الگ الگ کپتانوں کا ماڈل مؤثر نہیں رہا۔ ان کے مطابق تین مختلف کپتانوں کے ساتھ کام کرنا ٹیم کے لیے مزید الجھن پیدا کر سکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ایک قدم پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹیم کو مستقبل میں بہتر قیادت کا موقع دیا جا سکے۔
گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…
سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…
پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…
خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…
لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…