کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار عجیب انداز میں رن آؤٹ، دیکھنے والے حیران!
کرکٹ کی تاریخ میں ایک عجیب اور نایاب رن آؤٹ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس نے سب کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ انگلینڈ انڈر 19 اور جنوبی افریقہ انڈر 19 کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں دیکھنے کو ملا۔
واقعہ کچھ یوں ہوا: انگلینڈ کے بیٹر آریان ساونت نے جنوبی افریقی بولر جیسن رولیس کی گیند پر سوئپ شاٹ کھیلا۔ گیند شارٹ لیگ فیلڈر جوریچ وین کے ہیلمٹ سے ٹکرائی اور وکٹوں پر جا لگی۔ اس وقت آریان ساونت شاٹ کھیلنے کے بعد اپنی کریز سے باہر نکل چکے تھے۔ امپائر نے انہیں آؤٹ قرار دے دیا۔
یہ واقعہ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے۔ فیلڈر جوریچ وین کو گیند لگنے کے بعد شدید تکلیف ہوئی، جس پر فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
اس واقعے پر شائقین کی رائے تقسیم ہو گئی۔ کچھ نے اسے ایک نایاب اور دلچسپ واقعہ قرار دیا، جبکہ دوسروں نے کہا کہ کرکٹ کبھی کبھی خطرناک بھی ہو سکتی ہے۔
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…
پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…
کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں…
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے…
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…
بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…