ایشین گیمز 2026: شوٹر جی ایم بشیر نے پاکستان کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ جیت لیا

 

پاکستان کے شوٹر جی ایم بشیر نے ایشین گیمز 2026 کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ایونٹ میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

جی ایم بشیر کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے روز آٹھویں پوزیشن پر تھے، تاہم دوسرے روز انہوں نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی پوزیشن حاصل کی اور میڈل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔

میڈل راؤنڈ میں بھی جی ایم بشیر نے عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا اور مجموعی طور پر 22 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی، جس کے نتیجے میں وہ کانسی کے تمغے کے حقدار قرار پائے۔

جی ایم بشیر کے کانسی کے تمغے کے بعد ایشین گیمز 2026 میں پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے جی ایم بشیر اس سے قبل 2022 میں پاکستان کے لیے ورلڈ چیمپئن شپ کا کانسی کا تمغہ بھی جیت چکے ہیں۔

web

Recent Posts

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

  واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ اور انہیں عمر کے مطابق محفوظ تجربہ فراہم کرنے کے لیے…

10 گھنٹے ago

امریکا میں 21 سالہ خاتون آٹھویں منزل کی کھڑکی سے گرنے کے باوجود معجزانہ طور پر زندہ بچ گئیں۔

  یہ حیران کن واقعہ امریکی ریاست جارجیا کے شہر ایتھنز میں پیش آیا، جہاں جارجیا یونیورسٹی کی 21 سالہ…

10 گھنٹے ago

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معاشی حالات میں بہتری کے لیے سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی تعاون انتہائی اہم ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ…

10 گھنٹے ago

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک

صومالیہ کے قریب آئل ٹینکر کی بازیابی کے دوران تین پاکستانی شہری ہلاک پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی…

1 دن ago

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر

ایس سی او قومی رابطہ کاروں کا تین روزہ اجلاس اسلام آباد میں اختتام پذیر اسلام آباد میں شنگھائی تعاون…

1 دن ago