بدھ, جولائی 16, 2025, 7:37 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

ایپل کے نئے آئی فونز کب متعارف کرائے جائیں گے؟ڈیزائن سے لے کر ٹیکنالوجی تک سب کچھ نیا

اس بار ایپل کی آئی فون 17 سیریز میں سات ماڈلز شامل ہوں گے، جن میں کچھ ایسے نام اور ورژنز بھی ہوں گے جو پہلے کبھی سننے میں نہیں آئے

in اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp

کیلیفورنیا (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) آئی فون 17 سیریز کی رونمائی کی ممکنہ تاریخ کا تعین کر لیا گیا ہے اور یہ رونمائی 9 یا 10 ستمبر 2025 کو ایک خصوصی ایونٹ میں کی جائے گی۔ ایپل ہمیشہ اپنے آئی فونز کی تقریب ستمبر کے مہینے میں منعقد کرتا آیا ہے، اور رواں برس بھی اسی روایت کو برقرار رکھنے کی تیاریاں جاری ہیں۔ تاہم اس بار ناصرف لانچ کی تاریخ اہم ہے، بلکہ جس ڈیوائس کو لانچ کیا جا رہا ہے وہ بھی کچھ مختلف، کچھ نیا اور کچھ سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس بار ایپل کی آئی فون 17 سیریز میں سات ماڈلز شامل ہوں گے، جن میں کچھ ایسے نام اور ورژنز بھی ہوں گے جو پہلے کبھی سننے میں نہیں آئے۔ ان ماڈلز میں آئی فون 17، 17 ایئر، 17 پلس، 17 پرو، 17 پرو میکس اور ممکنہ طور پر الٹرا ورژن شامل ہوں گے۔ ایک نیا ورژن "آئی فون 17 ایئر” کے نام سے متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہو گا۔

2020 میں آئی فون 11 کے بعد سے اب تک کیمرہ ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، لیکن اس بار ایپل بیک کیمرہ کو مکمل طور پر نئے انداز میں پیش کرنے جا رہا ہے۔ روایتی اسکوائر کیمرا سیٹ اپ کی جگہ اب گوگل پکسل کے پل (pill) بار کی طرز پر ایک نیا، لمبا اور افقی ڈیزائن متعارف کرایا جا رہا ہے۔ یہ نہ صرف ظاہری ڈیزائن میں انقلابی تبدیلی ہو گی بلکہ کیمرا پرفارمنس میں بھی نمایاں بہتری لانے کی امید ہے۔

اس بار سامنے والے کیمرے میں موجود ڈائنامک آئی لینڈ فیچر کو بھی دوبارہ ڈیزائن کیا جائے گا اور اسے مزید انٹریکٹو اور ہموار بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ، A19 چپ کے ساتھ فون کو غیر معمولی اسپیڈ اور پاور ملنے کی توقع ہے، جو کہ ملٹی ٹاسکنگ، گیمنگ اور پروفیشنل استعمال کے لیے ایک نیا معیار قائم کرے گا۔ آئی فون 17 ایئر کے بارے میں خاص طور پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ماڈل نہایت پتلا، ہلکا اور جدید طرز پر بنایا گیا ہے، جس کے بیک پر صرف ایک کیمرا ہوگا، جو ممکنہ طور پر 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ اگرچہ فیچرز کے لحاظ سے یہ پرو یا پرو میکس سے کم ہوگا، لیکن ڈیزائن اور ہینڈ فیل اسے الگ مقام دلائے گا۔

فاسٹ میگ سیف چارجنگ کا نیا ورژن بھی اس سیریز میں متعارف کروایا جائے گا، جس سے فون کی بیٹری چند منٹوں میں کافی حد تک چارج ہو جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ اسکرین کے برائٹنس لیول، ریفریش ریٹ اور پائیداری میں بھی بہتری لائی جا رہی ہے۔ قیمتوں کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، لیکن امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نئے ماڈلز کی قیمت میں کچھ اضافہ ہوگا، خاص طور پر پرو ماڈلز کے لیے۔

ایپل کی جانب سے آفیشل دعوت نامے جلد جاری کیے جانے کی توقع ہے، اور پھر یہ بات طے ہو جائے گی کہ کون سا ماڈل کب اور کہاں دستیاب ہوگا۔ تاہم ابھی سے ایپل شائقین کی نظریں ستمبر کی جانب مرکوز ہو چکی ہیں، جہاں ایک بار پھر ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نیا باب کھلنے والا ہے۔

Previous Post

ایران کا پاکستان کے کردار کا اعتراف۔ جنگ میں ساتھ دینے پر ایرانی صدر کا شکریہ

Next Post

قصور: اسپتال کے وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

مزیدخبریں

اہم خبریں

سروائیکل کینسر کی بڑھتی شرح: 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا فیصلہ

07/16/2025
اہم خبریں

عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

07/16/2025
اہم خبریں

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

07/16/2025
انٹرٹینمنٹ

حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا نیا رخ، فلیٹ سے برآمد فونز نے کئی راز کھول دیے

07/16/2025
اہم خبریں

رات گئے اچانک پیٹرول مزید مہنگا، عوام پر نئی قیمتوں کا بم گرا دیا گیا

07/16/2025
اہم خبریں

کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال منتقل

07/16/2025
Next Post

قصور: اسپتال کے وارڈ بوائے کی 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

سروائیکل کینسر کی بڑھتی شرح: 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین لگانے کا فیصلہ

07/16/2025

عمران اور غلام سرور نے قومی ائیرلائن کو قبرستان بنایا، کارروائی کا فیصلہ کابینہ کریگی: وزیر دفاع

07/16/2025

عمران خان نے جیل سے پارٹی کیلئے کیا سخت پیغام بھیجا؟ علیمہ خان نے بتادیا

07/16/2025

حمیرا اصغر کی پراسرار موت کا نیا رخ، فلیٹ سے برآمد فونز نے کئی راز کھول دیے

07/16/2025

رات گئے اچانک پیٹرول مزید مہنگا، عوام پر نئی قیمتوں کا بم گرا دیا گیا

07/16/2025

کوٹ لکھپت جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، سروسز اسپتال منتقل

07/16/2025

جولائی 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
28293031  
« جون    
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd