امریکا: خواب میں نظر آنے والے نمبر نے خاتون کو لاکھوں روپے کی لاٹری جتوادی
میری لینڈ کی رہائشی امریکی خاتون نے حال ہی میں پِک 5 ڈرا میں 42 لاکھ بھارتی روپوں کی لاٹری جیت لی اور جارج کاؤنٹی کی رہائشی خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس کی جیت کا باعث بننے والے نمبر اس نے خواب میں دیکھے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خوش قسمت فاتح نے بتایا کہ اس نے جیتنے والے نمبرخواب میں دیکھنے کے ایک ہفتے بعد ایک ٹکٹ خریدا، خاتون نے لاٹری حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ اس کے خواب میں ہندسوں کی ایک مخصوص ترتیب نمودار ہوئی ۔
انہوں نے بتایا کہ اپنے خواب پر یقین کرتے ہوئے انہوں نے ایک ٹکٹ خریدا، چھٹیوں کے موسم میں ٹکٹ خریدنے کے بعد انہوں نے ایک پارٹی میں شرکت کی، اس رات کے بعد جب انہوں نے اپنا ٹکٹ چیک کیا تو وہ یہ جان کر حیران رہ گئیں کہ انہوں نے جیک پاٹ جیت لیا ۔
رپورٹ کے مطابق ان کا خواب اس وقت سچ ثابت ہوا جب جیتنے والوں کا اعلان کیا گیا، انہوں نے لاٹری کے ذریعے اس نے 50 ہزار ڈالر کی انعامی رقم جیت لی ۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…