Categories: پاکستان

عمران خان کی بنی گالا منتقلی کیلئے حکومت نے کوئی پیشکش نہیں کی:خواجہ آصف

تحریک انصاف کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں

سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کی اڈیالہ جیل سے بنی گالہ منتقلی یا رہائی کے لیے کوئی پیش کش یا دباؤ نہیں ہے۔
سیالکوٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاکستان کو نقصان پہنچانے کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کی جیل سے بنی گالہ یا کسی اور مقام پر منتقلی کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی پیش کش نہیں دی گئی، اور تحریک انصاف کے اس حوالے سے دعوے بے بنیاد ہیں۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی یا دیگر فیصلے عدالتوں کے دائرہ کار میں آتے ہیں، اور حکومت کا ان پر کوئی دباؤ یا اثر و رسوخ نہیں ہے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ کوئی جوتشی نہیں ہیں کہ مستقبل کے فیصلوں کی پیش گوئی کرسکیں۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کے دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں سیاسی استحکام لانے کے لیے اپنی کوششوں میں مصروف ہے۔
قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر دفاع نے بتایا کہ 4 سال بعد پیرس کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز بحال ہوئی ہے، جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپ کے لیے پی آئی اے کی مزید پروازیں چلائی جائیں گی، اور اس کا دائرہ کار برطانیہ اور نارتھ امریکا تک بڑھایا جائے گا۔
خواجہ آصف کے مطابق، حکومت کا منصوبہ ہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کو 19 یورپی شہروں تک توسیع دی جائے تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

 

web

Recent Posts

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف فراہم نہ کرنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بعض پیٹرول پمپس کی جانب…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اہلیہ حمیرا طیبہ نے فیملی کورٹ سے خلع حاصل کرلی، عدالت نے نکاح ختم کرنے کی ڈگری جاری کردی۔

  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کی فیملی کورٹ کی جج امبرین اقبال نے حمیرا طیبہ کے حق میں…

2 ہفتے ago

اسلام آباد: حکومت نے انسداد دہشت گردی کے لیے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشنز کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔

  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اور داخلی سلامتی سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا کے…

2 ہفتے ago

  آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کے مطابق صوبے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران قتل کے واقعات میں 17…

2 ہفتے ago