اگر آپ کبھی امریکی ریاست جارجیا کے سوانا/ہلٹن ہیڈ ایئرپورٹ پر سفر کریں، تو رن وے پر دو قبریں ضرور نظر آئیں گی۔ یہ قبریں ایک شادی شدہ جوڑے کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن کی ہیں، جو اس زمین کے اصل مالک تھے۔
یہ جوڑا 140 سال سے بھی زیادہ عرصے سے یہاں دفن ہے، یعنی وہ ایئرپورٹ کی تعمیر (1960) سے پہلے ہی یہاں آسودہ خاک تھے۔
کیتھرین اور رچرڈ ڈاٹسن، دونوں 1797 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے 50 سال خوشگوار ازدواجی زندگی گزاری۔ کیتھرین 1877 میں اور رچرڈ 1884 میں وفات پا گئے۔ اس وقت کے خاندانی روایات کے مطابق، انہیں چیروکی ہل میں اپنی زمین پر دفن کیا گیا، جو بعد میں ایئرپورٹ میں شامل کر لی گئی۔
جب حکومت نے ایئرپورٹ کی توسیع کے لیے زمین حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا، تو ڈاٹسن جوڑے کے پوتے پوتیوں نے اپنے آبا و اجداد کی قبروں کو محفوظ رکھنے کے لیے سخت مزاحمت کی۔
حکام کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہ تھا، چنانچہ انہوں نے رن وے کو ان قبروں کے اوپر ہی تعمیر کر دیا۔ تاہم، حکومت نے احتراماً ان قبروں کو محفوظ رکھا اور ان پر نشانات لگا دیے، جو آج بھی ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔
یہ منفرد اور تاریخی قبریں ہر روز ہزاروں مسافروں کی نظروں سے گزرتی ہیں اور اپنے اندر ایک صدی پرانی کہانی سموئے ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…
اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…
فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…
اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…