سری لنکا نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر معذرت کر لی
سری لنکا نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر معذرت کر لی
کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے کورونا وبا کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر معافی مانگ لی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے۔ نیا قانون اب آخری رسومات یا تدفین کے حق کو یقینی بنائے گا تاکہ آئندہ مسلمانوں یا کسی بھی دوسری کمیونٹی کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔
کورونا کی عالمی وبا کے دوران، سری لنکا کے صدر گوتابایا راجا پاکسے نے کورونا سے جاں بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کردی تھی، جس کی وجہ سے مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باوجود جلا دیا گیا تھا۔ سری لنکن حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی یقین دہانی کو بھی نظر انداز کیا تھا کہ اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کا عمل بالکل محفوظ ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمز نے بھی مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکن حکومت کی مذمت کی تھی۔ سری لنکا کی آبادی میں مسلمان تقریباً 10 فیصد ہیں، جو کہ تقریباً 2 ملین ہیں۔
نجی اسکول بیکن ہاؤس اسکول سسٹم کی مبینہ من مانیوں اور فیسوں میں خلاف قانون اضافے کے خلاف والدین نے…
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف جامع انفورسمنٹ مہم اور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے…
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دہشت گردی انسانیت کے خلاف سنگین جرم اور عالمی امن…
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا ہے کہ انہیں اچانک اڈیالہ جیل پہنچنے…
عمران اشرف کے انتقال کی جعلی خبر سوشل میڈیا پر وائرل، اداکار نے تردید کردی پاکستان کے معروف اداکار اور…
لاہور کے 120 سرکاری اسکولوں میں نامکمل کلاس رومز کی تعمیر دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ لاہور: پنجاب حکومت نے…