فیکٹری ورکر چھٹی کی درخواست مسترد ہونے کے باعث چل بسی
فیکٹری ورکر چھٹی کی درخواست مسترد ہونے کے باعث چل بسی
بنکاک :تھائی لینڈ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں 30 سالہ فیکٹری ورکر بیماری کے سبب چھٹی کی درخواست مسترد ہونے کی وجہ سے چل بسی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، بینکاک میں کام کرنے والی خاتون نے آنتوں کے مرض کے سبب ستمبر کے آغاز میں 4 دن کی چھٹی لی تھی۔ جب وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہو سکیں تو انہوں نے اپنے منیجر سے چھٹی میں مزید توسیع کی درخواست کی جو کہ مسترد کر دی گئی۔
منیجر نے خاتون کو فوری طور پر کام پر واپس آنے اور نیا میڈیکل نوٹ فراہم کرنے کا کہا۔ چھٹی کی درخواست مسترد ہونے اور ملازمت کھونے کے خوف کے سبب خاتون ملازمہ اگلے ہی روز دفتر پہنچ گئی، جہاں صرف 20 منٹ بعد اس کی حالت بگڑ گئی۔ ہنگامی بنیادوں پر اسے اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
اس واقعے نے کام کی جگہ پر ملازمین کی صحت کی اہمیت کے بارے میں بڑے پیمانے پر تشویش کو جنم دیا ہے۔ بعد ازاں، نجی کمپنی نے اس افسوسناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاہور میں 9 مئی اور توڑ پھوڑ کے مقدمات، 4 ہزار سے زائد نامعلوم ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن…
برکی پولیس کی کارروائی، بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی کی کوشش کرنے والے 2 ملزمان گرفتار برکی پولیس نے کارروائی…
عرفان ملک: لاہور کے علاقے شالیمار میں جائیداد سے عاق کیے جانے پر بیٹے نے مبینہ طور پر باپ پر…
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، امریکی خام تیل 1.51 فیصد سستا عالمی مارکیٹ میں امریکی خام…
ابوبکر ارشاد: شہر میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا، شہریوں کو مشکلات کا…
ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے 10 سال بعد دائر کیا گیا زمین کی فروخت کے معاہدے پر عملدرآمد کا دعویٰ…