ترکیہ میں 40لاکھ کتوں کیلئے نیاقانون منظور،اپوزیشن کااحتجاج
ترکیہ میں 40لاکھ کتوں کیلئے نیاقانون منظور،اپوزیشن کااحتجاج
انقرہ: ترکی نے سڑکوں سے آوارہ کتوں کو ہٹانے کے لیے نیا قانون منظور کر لیا ہے۔ ترک صدر طیب اردوان نے اس قانون کی منظوری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں آوارہ کتوں کے مسئلے کے حل کیلئے یہ قانون
ضروری تھا۔قانون کے تحت، میونسپلٹیوں کو سڑکوں اور گلیوں سے آوارہ کتوں کو پکڑ کر شیلٹرز میں منتقل کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اگر کوئی آوارہ کتا بیمار ہو یا اس سے لوگوں کو حملے کا خطرہ ہو، تو اسے بھی شیلٹر
میں منتقل کیا جائے گا۔ ترک حکومت کا کہنا ہے کہ ترکی میں گلیوں اور دیہی علاقوں میں تقریباً 40 لاکھ آوارہ کتے موجود ہیں، اور ان کتوں نے کچھ لوگوں پر حملے بھی کیے ہیں۔
2022 سے اب تک آوارہ کتوں کے حملوں میں 44 بچوں سمیت 75 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔قانون کے خلاف اپوزیشن نے احتجاج کیا ہے اور اس کے خلاف لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ استنبول کے سیسلی اسکوائر میں بھی سیکڑوں افراد نے بل کی منظوری کے خلاف مظاہرہ کیا۔
33 پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کے لیے برطانیہ روانہ ہوں گے اسلام آباد: چیوننگ اور کامن ویلتھ اسکالرشپس کے تحت…
آبنائے ہرمز میں آمدورفت معطل، عالمی تیل ذخائر پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ واشنگٹن: امریکی میڈیا کے مطابق ماہرین نے…
ٹرمپ کا دعویٰ: ایران تباہ ہوچکا، اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران…
بجلی فی یونٹ 3 ماہ تک 1.34 روپے مہنگی ہونے کا امکان اسلام آباد: سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی…