ایران تباہ ہوچکا، اللہ کا شکر ہے کہ وہ اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا، صدر ٹرمپ

ٹرمپ کا دعویٰ: ایران تباہ ہوچکا، اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت بیان دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران تباہ ہوچکا ہے اور اس کے پاس اب بحریہ یا فضائیہ موجود نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں ایک بار پھر آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا اور کہا کہ ان کے خیال میں یہ کنٹرول برقرار رہے گا۔

امریکی صدر نے کہا کہ لوگ امریکی بحریہ کی ناکہ بندی کو ’’آہنی دیوار‘‘ کا نام دے رہے ہیں، جبکہ ایران اس آہنی دیوار کے خلاف کچھ نہیں کرسکتا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی پاسدارانِ انقلاب ختم ہوچکی ہے اور اس کے اہلکار ملک سے فرار ہورہے ہیں، جبکہ ایرانی فوجیوں کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت بے یقینی کا شکار ہے اور اس کے پاس پیسے نہیں۔ ان کے بقول ایران تباہ ہوچکا ہے، ایرانی عوام کے پاس اب صرف ’’جعلی خبریں‘‘ ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور صورتحال مزید خراب ہوگی۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران صرف باتیں کرتا ہے اور عملی کارروائی نہیں کرتا۔ انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ ’’اللہ کا شکر ہے، ایران اب مشرق وسطیٰ کا بدمعاش نہیں رہا۔‘‘

web

Recent Posts

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعلیٰ…

2 ہفتے ago

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار…

2 ہفتے ago

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔ ذرائع…

2 ہفتے ago

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان…

2 ہفتے ago