خطبۂ حج میں فلسطینی بھائیوں کے لیے رقت انگیز دعا: "اے اللہ! بھوک، مصیبت اور دشمن کے شر سے نجات عطا فرما”

مسجد نمرہ سے نشر ہونے والے خطبۂ حج کا دنیا کی 35 سے زائد زبانوں میں براہِ راست ترجمہ کیا گیا

مکہ مکرمہ (ایم وائے کے نیوز) — مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ صالح بن حمید نے عرفات کے میدان سے خطبۂ حج کے دوران امت مسلمہ کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے رقت انگیز دعا کی۔

انہوں نے دعا کی: "اے اللہ! فلسطین میں ہمارے مظلوم بھائیوں پر رحم فرما، ان کی بھوک، مصائب اور تکالیف کا خاتمہ فرما۔ اے اللہ! ان کے بے گھروں کو پناہ دے، ان کے دلوں کو سکون دے، انہیں امن نصیب فرما اور دشمنوں کے ظلم و ستم سے محفوظ رکھ۔”

شیخ صالح بن حمید نے مزید دعا کی:
"اے اللہ! مسلمانوں کے حکمرانوں کو بھلائی کی راہ دکھا، انہیں ہدایت، عدل اور تقویٰ عطا فرما تاکہ وہ امت کی درست رہنمائی کر سکیں۔” خطبۂ حج میں شیخ صالح نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ صبر، اتحاد، تقویٰ، اخوت اور دین اسلام کی اصل تعلیمات پر عمل پیرا رہیں، اور مظلوموں کی مدد کے لیے دعا، اتحاد اور عملی اقدامات کو اپنا شعار بنائیں۔

واضح رہے کہ مسجد نمرہ سے نشر ہونے والے خطبۂ حج کا دنیا کی 35 سے زائد زبانوں میں براہِ راست ترجمہ کیا گیا، تاکہ دنیا بھر کے مسلمان حج کے اس عظیم پیغام کو اپنی زبان میں سمجھ سکیں۔

web

Recent Posts

وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دے دیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ…

4 مہینے ago

اسلام آباد پولیس کے ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر مبینہ طور پر خودکشی کے باعث جاں بحق

اسلام آباد پولیس کے سینئر افسر ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی کی خبر نے دارالحکومت کی…

4 مہینے ago

فرانس نے لوور میوزیم میں قیمتی شاہی زیورات چرانے والوں کی تلاش تیز کر دی

فرانسیسی پولیس نے منگل کے روز اُن چوروں کی تلاش تیز کر دی جنہوں نے لوور میوزیم سے قیمتی شاہی…

4 مہینے ago

طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کی خبریں بے بنیاد، افغان سرزمین پر دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کے لیے مستقل خطرہ، دفتر خارجہ

اسلام آباد (ایم وائے کے نیوز ٹی وی) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے…

7 مہینے ago

پاکستان میں پہلی مسابقتی انرجی مارکیٹ پالیسی 2 ماہ میں نافذ ہوگی، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے ایک بڑے انکشاف میں بتایا ہے کہ پاکستان آئندہ دو ماہ میں توانائی کے…

7 مہینے ago