بہاولپور اور مریدکے جیسے پاکستانی علاقے دہشت گردی کے عالمی مراکز ہیں۔ قوم سے خطاب میں نریندر مودی کا دعویٰ

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے "آپریشن سندور” کو ایک نئی جہت دینے کی کوشش کی ہے، جسے انہوں نے "نیو نارمل” قرار دیا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی مسلح افواج نے پاکستان میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں پر مؤثر کارروائیاں کیں جن کے نتیجے میں دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں نے نہ صرف دہشت گردی کے مراکز کو نشانہ بنایا بلکہ ان کے اعتماد کو بھی لرزا دیا۔

مودی نے اس موقع پر مسلح افواج، انٹیلی جنس اداروں اور سائنس دانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ اس بہادری کو ملک کی ہر ماں، بہن اور بیٹی کے نام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دہشت گردی کے خلاف کارروائی میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہیں دکھائی اور افواج کو مکمل آزادی دی گئی۔ ان کے بقول، "جب ہماری بہنوں کے ماتھوں سے سندور مٹایا گیا تو ہم نے دہشت گردی کے ہیڈ کوارٹر مٹا دیے۔”

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بہاولپور اور مریدکے جیسے پاکستانی علاقے دہشت گردی کے عالمی مراکز ہیں اور دنیا میں ہونے والے کئی بڑے دہشت گرد حملوں کے تانے بانے ان سے جڑے ہیں، حتیٰ کہ نائن الیون جیسے واقعات بھی۔ مودی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور میں 100 سے زائد دہشت گرد مارے گئے، تاہم انہوں نے اپنے ان دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیا۔

دوسری جانب پاکستان نے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر عام شہریوں، خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت کا حملہ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ براہ راست انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس کے نتیجے میں کئی بے گناہ شہری شہید ہوئے۔

مودی کے خطاب کو مبصرین انتخابی سیاست سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں اور بعض حلقے اس بیان کو ایک جارحانہ بیانیہ قرار دے رہے ہیں جو داخلی سیاسی مقاصد کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے اس نئے مرحلے نے خطے میں عدم استحکام کے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago