بدھ, ستمبر 30, 2026, 6:09 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اسرائیل نے ایران کو "پرائمری وار فرنٹ” قرار دے دیا، غزہ دوسرے درجے پر چلا گیا

in اہم خبریں, ورلڈ
0 0

تل ابیب – مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ اس کی عسکری توجہ اب غزہ سے ہٹ کر مکمل طور پر ایران پر مرکوز ہو چکی ہے۔ اسرائیلی اخبار کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فوج نے ایران کو اپنا "پرائمری وار فرنٹ” اور غزہ کو "سکینڈری فرنٹ” قرار دے دیا ہے، جس سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ اسرائیل اب براہِ راست ایرانی سرزمین پر حملوں کو اپنی جنگی حکمت عملی کا مرکز بنا چکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کے اندر 150 اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی تنصیبات، مواصلاتی مراکز، اور اسلحہ ڈپو شامل تھے۔ آئی ڈی ایف کا دعویٰ ہے کہ ایران کی دو اہم فوجی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا گیا، جب کہ کچھ ذرائع کے مطابق ان حملوں میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق حساس مقامات، خصوصاً ‘فورڈو’ اور ‘نوٹنگ’ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اگرچہ اسرائیلی فوج نے ان جوہری تنصیبات پر حملے کا اعتراف کیا ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ان مراکز کو اس شدت کا نقصان نہیں پہنچا جیسا کہ مطلوب تھا۔ عسکری ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فضائیہ نے ایران کی فضائی حدود میں "محفوظ راستہ” حاصل کر لیا ہے، جس کی مدد سے اب اسرائیلی جیٹس تہران سمیت ایرانی سرزمین پر آزادانہ پرواز کر سکتے ہیں۔

یہ پیشرفت اس وقت سامنے آئی ہے جب غزہ میں طویل عرصے سے جاری آپریشن کے بعد عالمی سطح پر اسرائیل کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ اسرائیل نے اب اپنی عسکری توجہ فلسطین سے ہٹا کر براہِ راست ایران پر مرکوز کر لی ہے، جسے وہ مشرق وسطیٰ میں اپنی سب سے بڑی اسٹریٹیجک خطرہ سمجھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے اس قسم کا واضح اور کھلا اعتراف ایک نئی جنگی حکمت عملی کا اعلان ہے، جو ممکنہ طور پر پورے خطے کو مزید غیر یقینی اور خطرناک صورتحال کی جانب دھکیل سکتا ہے۔ اس نئی جنگی ترجیح کے نتائج نہ صرف ایران بلکہ لبنان، شام، یمن اور دیگر خطوں میں بھی محسوس کیے جا سکتے ہیں جہاں ایران کے حلیف گروپ سرگرم ہیں۔

Previous Post

ملک بھر کے 34 اضلاع میں پولیو وائرس کی موجودگی، 47 ماحولیاتی نمونے مثبت

Next Post

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

مزیدخبریں

اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026
اہم خبریں

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026
اہم خبریں

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026
اہم خبریں

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

09/17/2026
اہم خبریں

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

09/17/2026
Next Post

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے لیے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امتحانات میں خراب نتائج پر اساتذہ کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

09/17/2026

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کے سینئر افسران نے مجوزہ پولیس ایکٹ 2026 میں اختیارات کی تقسیم سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا۔

09/17/2026

کراچی: جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے میں انجن نمبر 2 میں آگ لگنے کی اطلاع پر مسافروں کا ہنگامی انخلا کیا گیا، تاہم پی آئی اے ترجمان نے طیارے میں آگ لگنے کی تردید کردی۔

09/17/2026

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

09/17/2026

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دورہ لندن کے لیے سرکاری طیارے کے استعمال کے اخراجات ادا کر دیے۔

09/17/2026

بلوچستان کے ضلع آواران میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

09/17/2026

جون 2025
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« مئی   جولائی »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist