مدھیہ پردیش کے ضلع گونا میں سانپوں کو ریسکیو کرنے والے 42 سالہ دیپک مہاور کی سانپ سے دوستی جان لے گئی۔ دیپک نے زہریلے کوبرا کو گلے میں ڈال کر کرتب دکھانے کی کوشش کی، لیکن وہی سانپ بعد میں اس کی موت کا سبب بن گیا۔
واقعہ بربت پورہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں دیپک کو زہریلے سانپ کی اطلاع ملی۔ وہ فوری طور پر وہاں پہنچا اور کوبرا کو ریسکیو کرکے گلے میں لٹکا لیا۔ اسی دوران بیٹے کے اسکول سے بھی فون آیا کہ بچہ اسکول میں ہے، تو دیپک سانپ کو گلے میں ڈالے ہوئے ہی اسکول پہنچ گیا۔ راستے میں لوگوں نے دیپک کو حیرت سے دیکھا، ویڈیوز بنائیں، اور سراہا بھی۔ لیکن یہ دلیری مہنگی پڑی۔ اسکول سے گھر آنے کے بعد اچانک کوبرا نے دیپک کو ہاتھ پر ڈس لیا، جس سے وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسپتال لے جانے پر حالت سنبھل گئی اور ڈاکٹرز نے اُسے گھر جانے کی اجازت دے دی۔ تاہم رات کے وقت اس کی طبیعت اچانک بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔
https://www.instagram.com/p/DMMhaZXAbgk/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=embed_video_watch_again
رپورٹس کے مطابق دیپک علاقے میں سانپوں کے ریسکیو کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔ وہ سینکڑوں سانپوں کو انسانی آبادی سے نکال کر محفوظ طریقے سے جنگلات میں چھوڑ چکے تھے۔