ریپ، تشدد اور دہشت گردی: امریکا نے اپنی خواتین شہریوں کو بھارت کا اکیلے سفر کرنے سے روک دیا

واشنگٹن (ایم وائے کے نیوز ٹی وی): امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں بڑھتے ہوئے جنسی جرائم اور دہشتگردی کے خطرات کے پیشِ نظر اپنی نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے خواتین شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اکیلے بھارت کا سفر نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق، امریکی محکمہ خارجہ نے 16 جون کو بھارت کے لیے لیول 2 کی تازہ سفری ہدایات جاری کی ہیں جن میں امریکا کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ بھارت کے سفر میں بھرپور احتیاط برتیں۔ خاص طور پر خواتین مسافروں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اکیلے بھارت کا سفر نہ کریں کیونکہ وہاں ریپ، جنسی تشدد اور دیگر پرتشدد جرائم کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

 امریکی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تفریحی مقامات، شاپنگ مالز اور دیگر عوامی مقامات پر جنسی زیادتی جیسے سنگین جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، دہشتگردی کا خطرہ بھی موجود ہے کیونکہ شدت پسند عناصر ایسے مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں جہاں عوامی رش ہو۔ ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ بھارت میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی حالات پر قریبی نظر رکھنے، مجمع سے دور رہنے، رات کے وقت تنہا سفر سے گریز کرنے اور مقامی قوانین و سیکیورٹی اداروں کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس خطرناک صورتحال پر بین الاقوامی مبصرین اور انسانی حقوق کے ادارے تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات کے باعث نہ صرف اندرون ملک بلکہ عالمی سطح پر بھی بھارتی سیکیورٹی اور عدالتی نظام پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

web

Recent Posts

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی

گاڑیوں کی تعداد میں 770 فیصد سے زائد اضافہ، فضائی آلودگی سنگین ہوگئی اسلام آباد: پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد…

2 دن ago

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

سوات میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک سوات: محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) اور…

2 دن ago

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی

پشاور میں اسکول منہدم، مالک نے حادثے کی وجہ بارشیں قرار دے دی پشاور: منہدم ہونے والے نجی اسکول کے…

2 دن ago

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی توثیق ایوان کا اختیار ہے: اعظم نذیر تارڑ اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون…

2 دن ago

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں

خیبرپختونخوا کے محکمہ معدنیات میں 16 ارب 94 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں اسلام آباد: آڈیٹر جنرل پاکستان کی آڈٹ…

2 دن ago

لاہور میں آوارہ کتے کا میو اسپتال کے ڈاکٹر پر حملہ، ٹانگ پر 2 زخم

  لاہور کے اقبال ٹاؤن میں آوارہ کتے نے حملہ کرکے میو اسپتال کے ڈاکٹر نعمان کو زخمی کردیا۔ ترجمان…

1 ہفتہ ago