ہفتہ, اگست 8, 2026, 8:34 شام
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

اوپن اے آئی اور انتھروپک کے بعد میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کو ہیک کرلیا

in اہم خبریں, سائنس اور ٹیکنالوجی, ورلڈ
0 0

میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران کمپنی کا سسٹم ہیک کرلیا

میٹا: میٹا نے انکشاف کیا ہے کہ اس کے ایک مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل نے سائبر سکیورٹی ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کے سسٹم میں غیر مجاز رسائی حاصل کرلی۔

میٹا کے مطابق یہ واقعہ ایک ٹیسٹنگ پارٹنر کی غلطی کے باعث پیش آیا، جس نے غیر ارادی طور پر اے آئی ماڈل کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کردی تھی۔

یہ معاملہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ دنوں اوپن اے آئی اور انتھروپک بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ ان کے اے آئی ماڈلز یا ایجنٹس نے ٹیسٹنگ کے دوران دیگر کمپنیوں کے سسٹمز تک غیر مجاز رسائی حاصل کی۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ واقعہ خودمختار سائبر سکیورٹی ٹیسٹنگ کمپنی Irregular کی غلطی کے باعث پیش آیا۔ کمپنی کے مطابق ماڈل کو غیر دانستہ طور پر انٹرنیٹ تک رسائی مل گئی، جس کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

میٹا کے مطابق اے آئی ماڈل نے ایک تھرڈ پارٹی سروس میں موجود سکیورٹی کمزوری سے فائدہ اٹھایا۔

دوسری جانب The Information کی ایک رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ میٹا کے Muse Spark 1.1 ماڈل نے ایک کمپنی کے اندرونی سسٹمز میں تبدیلیاں کی تھیں۔

Irregular کے ترجمان نے کہا کہ یہ واقعہ گزشتہ دنوں انتھروپک کی جانب سے رپورٹ کیے گئے واقعے سے ملتا جلتا تھا اور اسے کسی جامع یا بڑے سائبر حملے کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

ترجمان کے مطابق کمپنی اس واقعے سے متعلق ایک وائٹ پیپر بھی تیار کر رہی ہے، جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کے مستقبل کے ارتقا کے حوالے سے بہترین طریقہ کار اور حفاظتی اقدامات تجویز کیے جائیں گے۔

اے آئی ماڈلز کے سائبر سکیورٹی خطرات پر تشویش

ایسے واقعات سے یہ خدشات بڑھ رہے ہیں کہ خودمختار اے آئی ماڈلز سائبر سکیورٹی کے لیے نیا خطرہ بن سکتے ہیں، خصوصاً اس وقت جب انہیں انٹرنیٹ یا بیرونی سسٹمز تک رسائی حاصل ہو۔

ماہرین کے مطابق اے آئی ایجنٹس کو محدود اور کنٹرول ماحول میں رکھنے کے باوجود غیر متوقع طور پر بیرونی سروسز تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت مستقبل میں ڈویلپرز کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔

اوپن اے آئی کے اے آئی ایجنٹس بھی ٹیسٹنگ کے دوران سسٹمز تک پہنچے

اس سے قبل اوپن اے آئی نے بتایا تھا کہ اس کے جدید اے آئی ماڈلز پر مبنی ایک خودکار اے آئی ایجنٹ نے ٹیسٹنگ کے دوران اپنے کنٹرول ماحول سے باہر نکل کر اوپن انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کی تھی۔

کمپنی کے مطابق ایجنٹ نے انٹرنیٹ پر مختلف ویب سروسز تک رسائی کی کوشش کی اور تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ اس نے بعض کمپنیوں کی لاگ اِن تفصیلات حاصل کرکے چند اکاؤنٹس تک رسائی بھی حاصل کی تھی۔

انتھروپک کے اے آئی ماڈل نے بھی 3 کمپنیوں کے سسٹمز ہیک کیے

اوپن اے آئی کے اعتراف کے بعد ایک اور معروف اے آئی کمپنی Anthropic نے بھی بتایا کہ اس کے Claude ماڈلز نے ایک اندرونی سکیورٹی تجربے کے دوران 3 کمپنیوں کے سسٹمز میں غیر مجاز رسائی حاصل کی۔

انتھروپک کے مطابق ماڈلز کو ایک کنٹرول ماحول میں ٹیسٹ کیا جا رہا تھا، تاہم انہوں نے سکیورٹی کی کمزوری تلاش کرکے خود کو انٹرنیٹ سے منسلک کرلیا۔

کمپنی نے بتایا کہ تحقیقات کے دوران ایسے 3 واقعات سامنے آئے اور متعلقہ متاثرہ کمپنیوں کو بھی اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

Previous Post

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں نیا انکشاف، ڈرائیور ہنی ٹریپ کا شکار

Next Post

گلگت بلتستان کے دریاؤں سے سونا نکالنے کی دوڑ میں مصروف دیوہیکل مشینوں کو خطرہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

مزیدخبریں

اہم خبریں

گلگت بلتستان کے دریاؤں سے سونا نکالنے کی دوڑ میں مصروف دیوہیکل مشینوں کو خطرہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

08/08/2026
اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں نیا انکشاف، ڈرائیور ہنی ٹریپ کا شکار

08/08/2026
اہم خبریں

کراچی پولیس کے تفتیشی نظام اور میڈیکو لیگل سسٹم کی مجموعی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی

08/08/2026
اہم خبریں

بھارت: بچے کی موت پر غمزدہ ریچھ نے حملہ کرکے بہن بھائی کو ہلاک کردیا

08/08/2026
انٹرٹینمنٹ

قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

08/07/2026
اہم خبریں

مالک کرایہ دار کی خواہش کا پابند نہیں، اسے جائیداد کے استعمال کا اختیار حاصل ہے: سپریم کورٹ

08/07/2026
Next Post

گلگت بلتستان کے دریاؤں سے سونا نکالنے کی دوڑ میں مصروف دیوہیکل مشینوں کو خطرہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

گلگت بلتستان کے دریاؤں سے سونا نکالنے کی دوڑ میں مصروف دیوہیکل مشینوں کو خطرہ کیوں قرار دیا جا رہا ہے؟

08/08/2026

اوپن اے آئی اور انتھروپک کے بعد میٹا کے اے آئی ماڈل نے ٹیسٹنگ کے دوران ایک کمپنی کو ہیک کرلیا

08/08/2026

پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں نیا انکشاف، ڈرائیور ہنی ٹریپ کا شکار

08/08/2026

کراچی پولیس کے تفتیشی نظام اور میڈیکو لیگل سسٹم کی مجموعی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی

08/08/2026

بھارت: بچے کی موت پر غمزدہ ریچھ نے حملہ کرکے بہن بھائی کو ہلاک کردیا

08/08/2026

قرض وصولی کیلئے بینک کی کارروائی، راجپال یادیو کو نئی مالی مشکلات کا سامنا

08/07/2026

اگست 2026
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
« اپریل    
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd