پیر, نومبر 2, 2026, 7:47 صبح
MykNewsTv
MykRealEstate
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم
No Result
View All Result
MykNewsTv
No Result
View All Result
Home سائنس اور ٹیکنالوجی

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

اب صارفین کو ہر ڈیوائس پر اپنی مکمل ویب براؤزنگ ہسٹری تک رسائی ہوگی

in سائنس اور ٹیکنالوجی
0 0
گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل /فوٹو

گوگل نے کروم میں براؤزنگ کو مزید آسان بنا دیا

گوگل کروم دنیا کے مقبول ترین ویب براؤزرز میں سے ایک ہے اور اب اس نے صارفین کی مزید سہولت کے لیے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں۔ ان فیچرز کا مقصد براؤزنگ کو زیادہ آسان، تیز اور موثر بنانا ہے۔ گوگل نے اعلان کیا ہے کہ یہ نئے فیچرز ترتیب وار صارفین کو دستیاب ہوں گے اور جلد ہی تمام صارفین ان کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

گوگل کروم نے حالیہ اپڈیٹس میں تین نئے فیچرز پیش کیے ہیں جن کا مقصد ویب براؤزنگ کے تجربے کو مزید بہتر اور آسان بنانا ہے۔ ان فیچرز میں ٹیب منیجمنٹ، ہسٹری سینک اور خودکار ویب سائٹ سجیشن شامل ہیں۔

گوگل کروم نے آئی او ایس صارفین کے لیے خاص طور پر ٹیب منیجمنٹ کے حوالے سے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے جس کی مدد سے وہ مختلف ٹیبز کو گروپ کر کے ان کو مخصوص رنگ اور نام دے سکتے ہیں۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین کو ٹیب منیجمنٹ میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے کام کو زیادہ منظم طریقے سے انجام دے سکیں گے۔

گوگل کروم نے ایک اہم فیچر بھی متعارف کرایا ہے جس کے تحت صارفین اپنی کروم ہسٹری کو موبائل، ڈیسک ٹاپ یا کسی اور ڈیوائس پر باآسانی دیکھ سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ موبائل پر کوئی ویب پیج کھولتے ہیں اور وقت کی کمی کے باعث اسے بند کرتے ہیں، تو آپ وہی ویب پیج ڈیسک ٹاپ پر بھی کھول سکتے ہیں۔
یہ فیچر گوگل کروم کے سنک سسٹم کو مزید بہتر بناتا ہے اور اب صارفین کو ہر ڈیوائس پر اپنی مکمل ویب براؤزنگ ہسٹری تک رسائی ہوگی۔

تیسرا نیا فیچر صارفین کو یہ سہولت فراہم کرتا ہے کہ انہیں ویب سائٹس کو بک مارک کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ جیسے ہی صارف گوگل کروم میں کسی ویب سائٹ کا پہلا لفظ ٹائپ کرے گا، براؤزر ازخود آپشن فراہم کرے گا کہ وہ کس ویب سائٹ پر جانا چاہتے ہیں۔
اس فیچر سے کروم براؤزر میں موجود ہسٹری کو استعمال کرتے ہوئے ویب سائٹس کی خودکار سجیشنز دی جائیں گی، جس سے صارفین کا وقت بچے گا اور براؤزنگ کا تجربہ مزید آسان ہو جائے گا۔

گوگل نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ ان فیچرز کو متعارف کرانے کا مقصد کروم براؤزر کو صارفین کے لیے مزید آسان بنانا ہے۔ یہ فیچرز باری باری تمام صارفین کو دستیاب ہوں گے اور اس سلسلے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

یہ تین نئے فیچرز گوگل کروم کو ایک اور سطح پر لے جاتے ہیں، جہاں براؤزنگ کو نہ صرف زیادہ منظم بلکہ زیادہ ذہین بنایا گیا ہے۔ ٹیب منیجمنٹ کے ذریعے صارفین کو اپنے کام کو بہتر طریقے سے منظم کرنے میں مدد ملے گی، جب کہ ہسٹری سینک فیچر سے وہ کہیں بھی اور کسی بھی ڈیوائس پر اپنی براؤزنگ ہسٹری تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ، خودکار ویب سائٹ سجیشنز کی مدد سے بک مارک کی ضرورت بھی ختم ہو جائے گی، جو براؤزنگ کو تیز تر بناتا ہے۔

Previous Post

لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کو کرپشن پر سزا املاک ضبط، 20 سال قید

Next Post

پیکیجنگ میں شامل کیمیکلز انسانوں کے لیے سنگین خطرہ، نئی تحقیق کا انکشاف

مزیدخبریں

اہم خبریں

واٹس ایپ نے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے نئے حفاظتی فیچرز متعارف کرا دیے

10/01/2026
اہم خبریں

بیکن ہاؤس کی فیسوں میں مبینہ غیر قانونی اضافے کے خلاف والدین نے صوبائی محتسب سے رجوع کرلیا

08/21/2026
اہم خبریں

بھولی ہوئی یادیں مکمل طور پر ختم نہیں ہوتیں، تحقیق میں اہم انکشاف

08/15/2026
اہم خبریں

پاکستان کے یوم آزادی پر گوگل کا لوگو سبز ہلالی پرچم سے مزئین

08/14/2026
اہم خبریں

پاکستانی طلبہ اعلیٰ تعلیم کیلیے برطانیہ جائیں گے، اسکالرشپس کا اعلانL

08/13/2026
پاکستان

سائنسدانوں نے کائنات کے ایک حیرت انگیز اسرار کا راز دریافت کرلیا

08/13/2026
Next Post
پیکیجنگ میں شامل کیمیکلز انسانوں کے لیے سنگین خطرہ، نئی تحقیق کا انکشاف

پیکیجنگ میں شامل کیمیکلز انسانوں کے لیے سنگین خطرہ، نئی تحقیق کا انکشاف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ ترین

ملک میں آبی ڈھانچے کی تعمیر و ترقی پر 50 کھرب روپے کی سرمایہ کاری کا منصوبہ زیر غور ہے۔

10/28/2026

لاہور ہائیکورٹ نے ایس ایچ او کوٹ لکھپت پر 200 روپے جرمانے کی سزا معطل کردی

10/28/2026

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد ہلاک

10/28/2026

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی ایمرجنسی اور گورنر راج رول بیک کرانے کے لیے کردار ادا کرے گی: بیرسٹر گوہر

10/28/2026

خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ

10/27/2026

پیٹرولیم لیوی میں کمی پر جماعت اسلامی اور حکومت میں اتفاق

10/27/2026

ستمبر 2024
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
30  
« اگست   اکتوبر »
Myk-News-Tv

ایم وائے کے نیوزٹی وی پر آپ کو پاکستان سمیت دنیا بھر کی تازہ ترین خبریں مستند ذرائع کے ساتھ ملیں گی اس کے ساتھ ساتھ روزانہ ہونے والے ٹاک شوز اورایم وائے کے نیوز ٹی وی کی مختلف ویڈیوز بھی دیکھ سکیں گے

No Result
View All Result

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd

  • Contact Us
  • About Us
  • Privacy Policy

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist

No Result
View All Result
  • Home Page
  • رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
  • پاکستان
  • بین الاقوامی خبریں
  • کاروبار
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کھیل
  • کرائم
  • کالم

Copyright © 2022, All Rights Reserved | MYK News Tv | Proudly Hosted by MYK AutoTrader Japan Co. Ltd